۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا قمی

حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سبراہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں یا پھر انسانی حقوق کا ڈھندورا پیٹنا بند کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سبراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی ننگی جارحیت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا اور اقوام متحدہ کا اسرائیل کی اس جارحیت پر خاموش رہنا انتہائی افسوسناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غاصب ریاست کے جابر افواج فلسطین کے اصل باشندوں کا توپوں گولوں اور بموں کا نشانہ بنا رہے ہیں انہیں جیلوں میں ڈال کر جسمانی و ذہنی اذیتوں کے شکار بنارہے ہیں لیکن تشویشناک بات یہ ہے انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تنظیمیں اور انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے دعویدار خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے والے نام نہاد مسلمانوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں نام نہاد مسلم حکمران بالخصوص آل سعود برابر شریک ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں یا پھر انسانی حقوق کا ڈھندورا پیٹنا بند کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .